اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران کرنٹ اکائونٹ خسارے میں گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ کے مقابلہ میں 27 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی طرف سے جاری کئے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق جولائی 2018ء سے اپریل 2019ء کرنٹ اکائونٹ خسارے کا حجم 11 ارب 58 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہا …
کرنٹ اکائونٹ خسارے میں رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران 27 فیصد کی کمی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران کرنٹ اکائونٹ خسارے میں گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ کے مقابلہ میں 27 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی طرف سے جاری کئے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق جولائی 2018ء سے اپریل 2019ء کرنٹ اکائونٹ خسارے کا حجم 11 ارب 58 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہا ہے جو کہ گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ میں 15 ارب 86 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھا۔ کرنٹ اکائونٹ خسارے میں کمی درآمدات میں مجموعی طور پر 5 فیصد کمی کی وجہ سے ہوئی ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ترسیلات زر میں ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کے اضافہ سے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بھی بہتر ہوئے ہیں۔ گزشتہ مالی سال کے دوران مجموعی کرنٹ اکائونٹ خسارہ 18 ارب 61 کروڑ 09 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ حکومت کی طرف سے برآمدات میں کمی کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے مفید نتائج سامنے آ رہے ہیں۔






