اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے کرونا وائرس خطرے کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ماسک کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے ۔ جمعرات کو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے دو کیسسز کی تصدیق کے بعد اسلام آباد میں واقع تمام …
کرونا وائرس ،اسلام آباد میں ماسک کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے ایمرجنسی نافذ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے کرونا وائرس خطرے کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ماسک کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے ۔ جمعرات کو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے دو کیسسز کی تصدیق کے بعد اسلام آباد میں واقع تمام دوکانداروں کو ہدایت کی ہے کہ ماسک کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کشمنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے شہر بھر میں دفعہ 144 کے تحت ایمرجنسی نافذ کردی ہے جس کا اطلاق دو ماہ تک جاری رہے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت شہر میں سیفٹی ماسک کی ذخیرہ اندوزی پر پابندی ہوگی اور ماسک مہنگے داموں فروخت کر کے منافع کمانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ماسک کی فراہمی کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق 2 ماہ کیلئے کیا گیا ہے۔








