اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے ہدایت کی ہے کہ کرونا وائرس کے ممکنہ کیس کی صورت تمام ہسپتالوں میں علیحدہ وارڈ مختص کئے جائیں۔ انہوں نے یہ ہدایت منگل کو اپنی زیر صدارت نوول کرونا وائرس کے بین الصوبائی جائزہ اجلاس کے دوران دیں۔ ترجمان وزارت صحت کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں وفاقی …
کرونا وائرس کے ممکنہ کیس کی صورت میں تمام ہسپتالوں میں علیحدہ وارڈ مختص کئے جائیں،معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفرمرزا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے ہدایت کی ہے کہ کرونا وائرس کے ممکنہ کیس کی صورت تمام ہسپتالوں میں علیحدہ وارڈ مختص کئے جائیں۔ انہوں نے یہ ہدایت منگل کو اپنی زیر صدارت نوول کرونا وائرس کے بین الصوبائی جائزہ اجلاس کے دوران دیں۔ ترجمان وزارت صحت کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں وفاقی سیکرٹری صحت ڈاکٹر اﷲ بخش ملک، ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ میجرجنرل عامر اکرام بھی موجود تھے۔ اجلاس میں فارن سیکرٹری سرجن جنرلز کے علاوہ تمام صوبوں، پاک فوج کے نمائندوں اور دیگر ماہرین صحت نے بھی شرکت کی۔ ڈاکٹر ظفر مرزا کو اب تک کرونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے کئے گئے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے وزراءاعلیٰ تمام شراکتدار اداروں کو ذاتی طور پر خطوط لکھے ہیں اور تمام ہوائی اڈوں پر سکریننگ کا سخت نظام فراہم کیا گیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کرونا وائرس کے ممکنہ کیس کی صورت میں اپنے ہسپتالوں میں علیحدہ وارڈ مختص کئے جائیں اور وفاق اور صوبے اپنے رابطے کو مضبوط بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں نے کرونا وائرس کے ممکنہ کیسز کیلئے اپنے ہسپتال مختص کر دیئے ہیں۔








