کرونا وائرس 60 ممالک میں پہنچ گیا، چین میں وائرس نے مزید 35 افراد کی جان لے لی

بیجنگ ۔ یکم مارچ (اے پی پی) چین میں پھیلنے والا جان لیوا کرونا وائرس 60 ممالک میں پہنچ گیا، چین میں وائرس نے مزید 35 افراد کی جان لے لی جس کے بعد وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2870 ہو گئی ہے۔ چین میں کرونا وائرس کے مزید 573 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 79824 تک پہنچ گئی ہے، چین …

بیجنگ ۔ یکم مارچ (اے پی پی) چین میں پھیلنے والا جان لیوا کرونا وائرس 60 ممالک میں پہنچ گیا، چین میں وائرس نے مزید 35 افراد کی جان لے لی جس کے بعد وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2870 ہو گئی ہے۔ چین میں کرونا وائرس کے مزید 573 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 79824 تک پہنچ گئی ہے، چین کے شہر ووہان میں نومولود کرونا وائرس میں مبتلا ہوا ہے، نومولود کی ماں کرونا وائرس کا شکار ہوئی تھی۔ چینی محکمہ صحت کمیشن کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں جنہیں ان کے گھروں کو روانہ کیا جا رہا ہے، مختلف ہسپتالوں میں 35 ہزار 329 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 39 ہزار مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ ایران میں مزید 11 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ ایرانی وزارت صحت کے مطابق وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 54 ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 385 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 978 ہو گئی ہے۔ ایرانی وزارت صحت سے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیرضروری سفر سے گریز کریں اور گھروں میں رہیں۔ اٹلی میں کرونا وائرس کے 1000 سے زائد مریض موجود ہیں جن میں سے 29 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اٹلی میں وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 1128 تک پہنچ گئی ہے اور مزید 8 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ چین کے علاوہ دیگر ممالک میں کرونا وائرس کے 6 ہزار 676 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی طور پر وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 86500 تک پہنچ گئی ہے جبکہ چین کے علاوہ دیگر ممالک میں وائرس سے مجموعی طور پر 106 ہلاکتیں ہوئی ہیں، چین سمیت دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 976 ہو گئی ہے۔ گزشتہ نو دنوں کے دوران 33 ممالک میں کرونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔ تھائی لینڈ، امریکہ اور آسٹریلیا میں وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے، تھائی لینڈ میں کرونا وائرس کے 42 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، کرونا وائرس میں مبتلا 35 سالہ شہری کی موت ہوئی ہے۔ امریکہ میں واشنگٹن کے نرسنگ ہوم میں 50 افراد میں وائرس کا شبہ ہے۔ جنوبی کوریا میں تقریباً 600 نئے کیسز سامنے آ گئے ہیں۔ قطر، ایکواڈور اور آئرلینڈ وائرس سے تازہ شکار ہونے والے ممالک ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ میں کتے میں وائرس ملنے کی تحقیقات جاری ہیں، وائرس پالتوں جانوروں سے پھیلنے کے امکانات نہیں ملے۔

مزید خبریں