اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے سیاستدانوں کی غریب قوم کو لوٹنے کی داستانیں ہر طرف بکھری پڑی ہیں،کرپشن اور مفادات کی سیاست کے خلاف جارحانہ انداز جاری رکھوں گی۔ٹویٹر پر جاری بیان میں زرتاج گل نے کہا کہ خواجہ آصف نواز شریف کو بابائے قوم سے ملا رہے ہیں، ان بیچاروں کی روزی روٹی …
کرپشن اور مفادات کی سیاست کے خلاف جارحانہ انداز جاری رکھوں گی، وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے سیاستدانوں کی غریب قوم کو لوٹنے کی داستانیں ہر طرف بکھری پڑی ہیں،کرپشن اور مفادات کی سیاست کے خلاف جارحانہ انداز جاری رکھوں گی۔ٹویٹر پر جاری بیان میں زرتاج گل نے کہا کہ خواجہ آصف نواز شریف کو بابائے قوم سے ملا رہے ہیں، ان بیچاروں کی روزی روٹی ایسے کرپٹ سیاستدانوں کی نوکری اور جی حضوری پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔ زرتاج گل نے کہا کہ اپوزیشن کی کرپشن اور مفادات کی سیاست کے خلاف جارحانہ انداز جاری رکھوں گی، میرا کیریئر اعتراضات اور تنقید کرنے والوں کو ہرانے سے بھرا پڑا ہے۔








