سڈنی۔27جنوری (اے پی پی):آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی اور جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے دو مختلف سکواڈز کا اعلان کردیا، بھارت کے خلاف تاریخی شکست کے باوجود ٹیم پین کو ٹیسٹ کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف فروری میں 5 ٹی ٹونٹی میچوں میں حصہ لے گی جبکہ جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی …
کرکٹ آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کیلئے الگ الگ سکواڈز کا اعلان کردیا

مزید خبریں
سڈنی۔27جنوری (اے پی پی):آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی اور جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے دو مختلف سکواڈز کا اعلان کردیا، بھارت کے خلاف تاریخی شکست کے باوجود ٹیم پین کو ٹیسٹ کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف فروری میں 5 ٹی ٹونٹی میچوں میں حصہ لے گی جبکہ جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی تاریخوں کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے بھارت سے تاریخی شکست کے باوجود ٹم پین کو ٹیسٹ کا کپتان برقرار رکھا ہے جبکہ ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت اوپننگ بلے باز ایرون فنچ کریں گے۔ میتھیو ویڈ کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا جبکہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی میں ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔ سین ایبٹ، مائیکل نیسر اور مچل سویپسن کو ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے اور فاسٹ بائولر مارک سٹیکیٹی اور کیرے نئے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ آسٹریلوی ٹی ٹونٹی ٹیم کے ریگولر کھلاڑیوں ڈیوڈ وارنر، سٹیو سمتھ، مچل سٹارک کی عدم موجودگی میں بگ بیش لیگ میں عمدہ کارکردگی دکھانے لیگ سپنر تنویر سانگھا، وکٹ کیپر بلے باز جوش فلپی اور فاسٹ بائولر ریلی میریڈتھ کو ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ فاسٹ بائولر جے رچرڈسن، جیسن بہرینڈورف اور سپنر ایشٹن ایگر انجری کے بعد طویل عرصے بعد ٹیم میں واپسی کریں گے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ میں کپتان ٹم پین، پیٹ کمنز، سین ایبٹ، ایلکس کیرے، کیمرون گرین، مارکس ہیرس، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، موئسس ہینرکس، مارنس لبھوشنگھے، نیتھن لیون، مائیکل نیسر، جیمز پیٹنسن، ول پووسکی، سٹیو سمتھ، مچل سٹارک، مارک سٹیکیٹی، مچل سویپسن اور ڈیوڈ وارنر شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سکواڈ میں کپتان ایرون فنچ، میتھیو ویڈ، ایشٹن ایگر، جیسن بہرنڈورف ، مچل مارش، گلین میکسویل، بین میکڈرمٹ، ریلے میریڈتھ، جوش فلپی، جے رچرڈسن، کین رچرڈسن، ڈینیل سیمس، تنویر سانگھا، ڈی آرسی شارٹ، مارکس سٹوئنس، ایشٹن ٹرنر، اینڈریو ٹے اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔








