کرک میں 3منشیات فروش گر فتار،چر س برآمد

کر ک کے تھانہ لتمبر پولیس نے پیر کو 3منشیات فروش گر فتار کر کے ان سے چر س برآمد کر لی۔

پشاور۔ 20 جولائی (اے پی پی):کر ک کے تھانہ لتمبر پولیس نے پیر کو 3منشیات فروش گر فتار کر کے ان سے چر س برآمد کر لی۔

تر جمان کرک پولیس کے مطابق تھانہ لتمبر کے ایس ایچ او فرید خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران تین منشیات فروشوں دانیال سکنہ تانگہ زنئے، مبشر اقبال سکنہ احمد آباد اور نعمت اللہ سکنہ احمد آباد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 2675 گرام چرس برآمد کر لی اور اور ان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کئے گئے۔ جبکہ فرید خان نے دوسری جانب کارروائی کے دوران دو قانون شکن ملزمان کو دو عدد پستول وایمونیشن سمیت گرفتار کرکے مقدمات درج کئے گئے۔

مزید خبریں