ملتان۔ 22 جنوری (اے پی پی):ملتان ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام جاری پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل کریسنٹ کلب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت لیا،جبکہ اولین سپورٹس رنر اپ رہی۔تفصیلات کے مطابق فائنل میچ میں اولین سپورٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنائے۔عذیر ممتاز نے شاندار 123 رنز کی اننگز کھیلی،کامران …
کریسنٹ کلب پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی چمپئین بن گئی

مزید خبریں
ملتان۔ 22 جنوری (اے پی پی):ملتان ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام جاری پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل کریسنٹ کلب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت لیا،جبکہ اولین سپورٹس رنر اپ رہی۔تفصیلات کے مطابق فائنل میچ میں اولین سپورٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنائے۔عذیر ممتاز نے شاندار 123 رنز کی اننگز کھیلی،کامران بھٹی نے 76 جبکہ رانا عدیل نے 25 رنز اسکور کیے۔کریسنٹ کلب کی جانب سے عدنان اعجاز نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، سمیع اللہ نے 2 جبکہ حسیب ناظم نے 1 وکٹ حاصل کی۔
جواب میں کریسنٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔عالمزیب نے شاندار 132 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی،شعیب نے 108 جبکہ صہیب مقصود نے 39 رنز بنائے۔اولین سپورٹس کی طرف سے شہزاد کریم، عبداللہ، چاند، رانا عدیل اور عذیر ممتاز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔میچ کے بہترین کھلاڑی (مین آف دی میچ) کا اعزاز عالمزیب کو دیا گیا۔ میچ میں امپائرنگ کے فرائض عامر عطا اور محمد آصف جونیئر نے انجام دیے جبکہ اسکورر عماد حسن تھے۔








