کسٹمز انفورسمنٹ پشاورکی کارروائی، 19 نان ڈیوٹی پیڈ گاڑیوں سمیت انیس کروڑ ستر لاکھ روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان ضبط

اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):کلیکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے گزشتہ دس دنوں کے دوران انسداد سمگلنگ کارروائیوں میں 19 نان ڈیوٹی پیڈ گاڑیوں سمیت تقریباً انیس کروڑ ستر لاکھ روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان ضبط کر لیا۔ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضبط کی جانے والی 19 این ڈی پی گاڑیوں میں ٹویوٹا لینڈ کروزر، ایکوا، ٹیوٹا وٹز،فیلڈر، ہونڈا ویزل، گریس، لینڈ روور اور …

اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):کلیکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے گزشتہ دس دنوں کے دوران انسداد سمگلنگ کارروائیوں میں 19 نان ڈیوٹی پیڈ گاڑیوں سمیت تقریباً انیس کروڑ ستر لاکھ روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان ضبط کر لیا۔ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضبط کی جانے والی 19 این ڈی پی گاڑیوں میں ٹویوٹا لینڈ کروزر، ایکوا، ٹیوٹا وٹز،فیلڈر، ہونڈا ویزل، گریس، لینڈ روور اور جمنی جیپ شامل ہیں جن کی مجموعی مالیت تقریباً گیارہ کروڑ روپے ہے۔

اس کارروائی سے گاڑیوں کی سمگلنگ میں ملوث نیٹ ورکس کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔اس کے علاوہ کسٹمز انفورسمنٹ نے تقریباً آٹھ کروڑ چھہتر لاکھ روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان بھی ضبط کیا جس میں چاندی کی سلاخیں، کپڑا، کالی چائے، سگریٹ، سگریٹ پیپر، ادویات اور آٹو پارٹس شامل ہیں۔یہ کارروائیاں سمگلنگ کی روک تھام، قومی محاصل کے تحفظ اور موثر بارڈر کنٹرول کو یقینی بنانے کے لیے جاری سخت انفورسمنٹ اقدامات کا حصہ ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو سمگلنگ اور غیر قانونی تجارت کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

مزید خبریں