اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):کلکٹوریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کوئٹہ نے بلوچستان بھر میں دو بڑے آپریشنز کے دوران 28 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط کر لی ہیں جن کی مالیت ستایئس کروڑ بیس لاکھ روپے ہے۔ چیف کلکٹر آف کسٹمز (انفورسمنٹ) اسلام آباد کی ہدایت پر شروع کیے گئے وسیع کریک ڈائون کے سلسلے میں پہلی کارروائی کے دوران کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے بارہ کروڑ بیس لاکھ روپے مالیت کی …
کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے ستایئس کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 28 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط کر لیں

مزید خبریں
اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):کلکٹوریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کوئٹہ نے بلوچستان بھر میں دو بڑے آپریشنز کے دوران 28 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط کر لی ہیں جن کی مالیت ستایئس کروڑ بیس لاکھ روپے ہے۔ چیف کلکٹر آف کسٹمز (انفورسمنٹ) اسلام آباد کی ہدایت پر شروع کیے گئے وسیع کریک ڈائون کے سلسلے میں پہلی کارروائی کے دوران کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے بارہ کروڑ بیس لاکھ روپے مالیت کی 19 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔ ضبط کی گئی گاڑیوں میں ٹویوٹا لینڈ کروزر، کرولا، پرائس، فیلڈر، کرائون، مارک ایکس، پریمیو، ایکوا، وٹز، پرو باکس، میرا اور آلٹو جیسے قیمتی ماڈلز شامل ہیں۔
تمام گاڑیوں کو کسٹم ایکٹ 1969 کے تحت قانونی کارروائی کے لیے قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔خفیہ اطلاع کی بنیا د پر 28 نومبر 2025ء کو کی جانے والی ایک اور کارروائی میں کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کے موبائل سکواڈ نے ایف سی 74 ونگ کے ہمراہ کوئٹہ شہر میں ایک گودام پر چھاپہ مار کر مزید 9 این سی پی گاڑیاں قبضے میں لے لیں جن کی مالیت پندرہ کروڑ روپےہے۔
ان میں 2 ٹویوٹا لینڈ کروزر، 2 کرائون ہائبرڈ کاریں، 1 ٹویوٹا لینڈ کروزر پراڈو، 2 ٹویوٹا پرائس کاریں، 1 سوزوکی آلٹو اور 1 سوزوکی ہیوی بائیک شامل ہیں۔ایف بی آر نے انفورسمنٹ کوئٹہ کی ٹیموں کو ان کی موثر کوآرڈینیشن، کڑی نگرانی اور آپریشنل بہترین کارکردگی پر سراہا ہے۔ یہ اقدامات سمگلنگ کی روک تھام ، قومی محصولات کے تحفظ اور پاکستان بھر میں قانونی تجارتی طریقوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ایف بی آر کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔








