اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کی مصدقہ اطلاع پر عمل کرتے ہوئے کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کی ٹیم نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کوئٹہ اور اس کے اطراف میں دو کامیاب چھاپوں کے دوران 11 گاڑیاں برآمد کیں جن میں 2 لاکھ 75 ہزار لیٹر سمگل شدہ ڈیزل موجود تھا جس کی مالیت تقریباً 15 کروڑ روپے ہے۔ اس کے علاوہ 2 …
کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کی سمگلنگ کے خلاف دو بڑی کارروائیاں، 19 کروڑ روپے مالیت کا ڈیزل اور پرائم موورز ضبط

مزید خبریں
اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کی مصدقہ اطلاع پر عمل کرتے ہوئے کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کی ٹیم نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کوئٹہ اور اس کے اطراف میں دو کامیاب چھاپوں کے دوران 11 گاڑیاں برآمد کیں جن میں 2 لاکھ 75 ہزار لیٹر سمگل شدہ ڈیزل موجود تھا جس کی مالیت تقریباً 15 کروڑ روپے ہے۔ اس کے علاوہ 2 پرائم موورز بھی قبضے میں لیے گئے جن کی مالیت تقریباً 4 کروڑ روپے ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے جمعرات کویہاں جاری بیان کے مطابق یہ کارروائیاں کلکٹریٹ کی سمگلنگ اور غیر قانونی تجارت کے خلاف جاری کڑی نگرانی اور سخت مہم کا حصہ ہیں۔برآمد کیے گئے ڈیزل، ٹرک اور پرائم موورز کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کوئٹہ انفورسمنٹ ٹیم کی کامیاب کارروائی کو سراہا اور سمگلنگ اور غیر قانونی تجارت کے خلاف اپنے عزم کا اعادہ کیا۔








