اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):کسٹمز انفورسمنٹ گڈانی نے 27 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 109.5 کلو گرام چرس برآمدکرلی۔ایف بی آر کی جانب سے منگل کویہاں جاری بیان کے مطابق چیف کلکٹر آف کسٹمز انفورسمنٹ اسلام آباد کی فراہم کردہ اطلاع پر کسٹمز انفورسمنٹ گڈانی کی چیک پوسٹ خورخیرہ کے عملے نے ایک ہینو ٹرک رجسٹریشن نمبر SEA-312 ژوب–کوئٹہ کو روکا۔ گاڑی کی مکمل تلاشی کے دوران اس کے …
کسٹمز انفورسمنٹ گڈانی کی کارروائی، 27 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 109.5 کلو گرام چرس برآمد

مزید خبریں
اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):کسٹمز انفورسمنٹ گڈانی نے 27 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 109.5 کلو گرام چرس برآمدکرلی۔ایف بی آر کی جانب سے منگل کویہاں جاری بیان کے مطابق چیف کلکٹر آف کسٹمز انفورسمنٹ اسلام آباد کی فراہم کردہ اطلاع پر کسٹمز انفورسمنٹ گڈانی کی چیک پوسٹ خورخیرہ کے عملے نے ایک ہینو ٹرک رجسٹریشن نمبر SEA-312 ژوب–کوئٹہ کو روکا۔
گاڑی کی مکمل تلاشی کے دوران اس کے خفیہ خانوں سے 109.5 کلو گرام حشیش برآمد کی گئی۔برآمد شدہ منشیات کی بین الاقوامی مالیت کا تخمینہ 27 کروڑ تیس لاکھ روپے لگایا گیا ہے جبکہ سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے ہے۔ منشیات اور گاڑی دونوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ترجمان ایف بی آر نے بتایا کہ ایف بی آر منشیات کی سمگلنگ کے خلاف بھرپور کارروائی اور معاشرے کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔








