کسی بھی تنازع کو ختم کرنے کے لیے رعائتوں کا ہونا لازم ہے، امریکا

ریاض ۔19فروری (اے پی پی):امریکا نے کہا ہے کہ کسی بھی تنازع کو ختم کرنے کے لیے رعائتوں کا ہونا لازم ہے۔العربیہ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سعودی دار الحکومت ریاض کے شمال مغرب میں واقع قصرِ درعیہ میں امریکی روسی اجلاس کے اختتام کےبعد صحا فیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی تنازع کو ختم کرنے کے لیے رعائتیں ہونی چاہئیں۔ انہوں نے زور …

ریاض ۔19فروری (اے پی پی):امریکا نے کہا ہے کہ کسی بھی تنازع کو ختم کرنے کے لیے رعائتوں کا ہونا لازم ہے۔العربیہ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سعودی دار الحکومت ریاض کے شمال مغرب میں واقع قصرِ درعیہ میں امریکی روسی اجلاس کے اختتام کےبعد صحا فیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی تنازع کو ختم کرنے کے لیے رعائتیں ہونی چاہئیں۔ انہوں نے زور دیا کہ امریکا روس کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے پر قائم ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کے مطابق امریکا اور روس کے درمیان سفارتی مشنوں کو دوبارہ فعال بنائے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ واحد رہنما ہیں جو یوکرین جنگ ختم کرانے کی قدرت رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت یورپ سمیت تمام لوگوں کے مفاد میں اس تنازع کو حل کرانے پر کام کر رہے ہیں۔