ملتان۔28اکتوبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے پارلیمنٹ میں دیے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایاز صادق سے ایسی بات کی توقع نہیں کرتا۔ ایاز صادق نے جو موقف بیان کیا وہ حقیقت کے برعکس ہے۔سیاسی مقاصدکیلئے ایسی غیر ذمہ دارانہ گفتگوکی جارہی ہے۔ذمہ دار لوگ غیر ذمہ دارانہ گفتگو کررہے ہیں جس پر …
کشمیرپرکوئی سودے بازی نہیں کرسکتا،ذمہ دارلوگ غیرذمہ دارانہ بیان دے رہے ہیں ۔وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی

مزید خبریں
ملتان۔28اکتوبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے پارلیمنٹ میں دیے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایاز صادق سے ایسی بات کی توقع نہیں کرتا۔ ایاز صادق نے جو موقف بیان کیا وہ حقیقت کے برعکس ہے۔سیاسی مقاصدکیلئے ایسی غیر ذمہ دارانہ گفتگوکی جارہی ہے۔ذمہ دار لوگ غیر ذمہ دارانہ گفتگو کررہے ہیں جس پر حیرانی ہے۔انہوں نے کہا کوئی بھی پاکستانی کشمیر پر سودے بازی نہیں کرسکتا۔ہم قوم کو کشمیر پر یکجا کرتے ہیں اور یہ بھارت کا بیانیہ بننا شروع کر دیتے ہیں ۔کشمیر کے ایشو پر کون متفق ہے سب جانتے ہیں یہ بلاوجہ متنازع بنارہے ہیں۔یہ لوگ کلبھوشن کے معاملے پر قوم کوگمراہ کررہے ہیں۔ابھی نند ن کے معاملے پربھی یہ قوم کو گمراہ کررہے ہیں۔ اپوزیشن کے لوگ کنفیوژن میں ایسی گفتگو فرما رہے ہیں۔یہ ایوان میں آکر معاملات میں ابہام پیدا کررہے ہیں۔ابھی نندن کے معاملے کو بلاوجہ متنازع بنانےکی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاہم نے انٹیلی جنس معلومات پر پارلیمان کواعتماد میں لیاتھا۔انٹیلی جنس معلومات میں ابھی نند ن کا ذکر نہیں تھا۔اپوزیشن آئی سی جے کا فیصلہ پڑھ لے اور پاکستان کاموقف بھی پڑھ لیا جائے ۔ہم بھارت کو ایسا موقع نہیں دینا چاہتے کہ وہ پاکستان کو دوبارہ آئی سی جے میں لے جائے۔ بدقسمتی سے انھوں نے سب چیزیوں کو سیاست کی نذر کردیاہے جو انتہائی افسوس ناک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو دھکیلنے والا کون تھا؟ یہ نون لیگ کا دیا ہوا تحفہ ہے۔








