اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سےجمعرات کو کوہالہ پل پر خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں شرکاء نے انسانی زنجیر بنائی اور کشمیری عوام کی حمایت کا اعادہ کیا۔تقریب میں پرچم کشائی اور قومی ترانہ بجایا گیا اور تقریب میں اعلیٰ حکام، کمیونٹی کے نمائندوں اور شہریوں نے بھر پور شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب کے شرکاء نے کہا کہ آج کا اجتماع کشمیریوں کے …
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کوہالہ پل پر انسانی زنجیر بنائی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سےجمعرات کو کوہالہ پل پر خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں شرکاء نے انسانی زنجیر بنائی اور کشمیری عوام کی حمایت کا اعادہ کیا۔تقریب میں پرچم کشائی اور قومی ترانہ بجایا گیا اور تقریب میں اعلیٰ حکام، کمیونٹی کے نمائندوں اور شہریوں نے بھر پور شرکت کی۔
اس موقع پر تقریب کے شرکاء نے کہا کہ آج کا اجتماع کشمیریوں کے ساتھ اتحاد کی علامت ہے اور اس کا مقصد مسئلہ کشمیر کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔تقریب سے خطاب کے دوران مقررین نے کشمیری عوام کی پاکستان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پرامن حل پر زور دیا۔تقریب کے آگاز پر سائرن بجائے گئے اور شرکاء نے تنازعہ کشمیر سے متاثرہ افراد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی۔








