سرینگر ۔ 15 اگست (اے پی پی) کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنےا بھر مےں مقےم کشمےریوں نے بھارت کے یوم آزادی 15 اگست کو ےوم سےاہ کے طور پر منایا جس کا مقصد عالمی برادری کو ےہ پےغام دینا ہے کہ بھارت نے جموںوکشمیر پر غیر قانونی طورپر قبضہ کر رکھا ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطا بق یوم سیاہ منانے کے ساتھ مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال بھی کی …
کشمیریوں نے بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طورپر منایا

مزید خبریں
سرینگر ۔ 15 اگست (اے پی پی) کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنےا بھر مےں مقےم کشمےریوں نے بھارت کے یوم آزادی 15 اگست کو ےوم سےاہ کے طور پر منایا جس کا مقصد عالمی برادری کو ےہ پےغام دینا ہے کہ بھارت نے جموںوکشمیر پر غیر قانونی طورپر قبضہ کر رکھا ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطا بق یوم سیاہ منانے کے ساتھ مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال بھی کی گئی جس کی کال سےد علی گےلانی،مےرواعظ عمرفاروق اور محمد ےاسےن ملک پر مشتمل مشترکہ حرےت قےادت نے دی ہے۔تمام دکانیں ، تجارتی مراکز ،دفاتر بنداور پٹرول پمپ ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی۔ قابض انتظامیہ نے نام نہاد سکےورٹی کے نام پر سخت پابندےاں عائد کردےںاورلوگوں کو بھارت مخالف مظاہرے کرنے سے روکنے کیلئے مقبوضہ علاقے کے تمام بڑے شہروںاورقصبوںمیں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروںکی بھاری تعداد تعےنات کی گئی۔








