لاہور۔5جنوری (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نےکہا ہے کہ اقوام متحدہ کی5 جنوری1949 کی قرارداد مقبوضہ جموں و کشمیر میں آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کی ضمانت دیتی ہے، کشمیری77 برسوں سے حق خودارادیت کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے موقع پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی قرارداد پر عملدرآمد میں رکاوٹ …
کشمیریوں کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی،گورنر پنجاب

مزید خبریں
لاہور۔5جنوری (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نےکہا ہے کہ اقوام متحدہ کی5 جنوری1949 کی قرارداد مقبوضہ جموں و کشمیر میں آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کی ضمانت دیتی ہے، کشمیری77 برسوں سے حق خودارادیت کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے موقع پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی قرارداد پر عملدرآمد میں رکاوٹ ہے،بھارت ظلم اور جارحیت سے کشمیریوں کی جائز حق خود ارادیت کی آواز دبانا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کشمیریوں کے حق خوداردادیت کے لیے ہر بین الاقوامی فورم پر آواز اٹھائی ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ انشا اللہ کشمیریوں کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی اور بھارت کے ناجائز تسلط سے انہیں آزادی ملے گی۔








