ملتان۔22اکتوبر (اے پی پی):صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ جمہوریت کے بڑے دعویدار بھارت نے گذشتہ 72 برس سے کشمیریوں کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا ہے‘ دنیا بھر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کا انحراف کرنے پر بھارت اور اسکے جمہوری اصولوں کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ جمعرات کو یہاں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا …
کشمیریوں کی جدوجہد میں پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے‘ندیم قریشی

مزید خبریں
ملتان۔22اکتوبر (اے پی پی):صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ جمہوریت کے بڑے دعویدار بھارت نے گذشتہ 72 برس سے کشمیریوں کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا ہے‘ دنیا بھر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کا انحراف کرنے پر بھارت اور اسکے جمہوری اصولوں کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ جمعرات کو یہاں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج غیرقانونی طور پر مقبوضہ جموں وکشمیر میں ظلم و بربریت کے تمام ریکارڈ توڑ رہی ہے اور گذشتہ ڈیڑھ برس کا عرصہ کشمیری عوام کے لئے بدترین ثابت ہوا ہے اور یہ عالمی برادری کے ضمیر پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب وقت آچکا ہے کہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے یہ سوال اٹھایا جائے کہ مقبوضہ کشمیر میں قانون اور اس کا نفاذ باقی دنیا سے کیوں مختلف ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا اور ہم کشمیریوں کی ہر سطح پر معاونت کرتے ہوئے ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے اپنی خارجہ پالیسی کے اہم حصے کے طور پر پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے اوروزیر اعظم عمران خان ملک میں واحد رہنما ہیں جنہوں نے اقوام متحدہ میں اپنے خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر کو زبردستی اور واضح الفاظ میں اجاگر کیا۔ ندیم قریشی نے کہا کہ پوری قوم آزادی کی اس جدوجہد میںاپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام اپنے امنگوں کے مطابق فیصلہ کریں گے اور کامیابی انکا مقدر بنے گی۔








