کشمیریوں کے خلااف لاقانونیت اور غنڈہ گردی کے تباہ کن نتائج نکلیں گے، سیدعلی گیلانی

سرینگر ۔ 15 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے جواہر لعل یونیورسٹی نئی دلی کی طلباءیونین کے لیڈر عمر خالد پربھارتی دارالحکومت میں منعقدہ ایک تقریب میں قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس لاقانونیت اور غنڈی گردی کو نہ روکا گیا تو اس کے بھارت پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے ۔ کشمیرمیڈیاسروس …

سرینگر ۔ 15 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے جواہر لعل یونیورسٹی نئی دلی کی طلباءیونین کے لیڈر عمر خالد پربھارتی دارالحکومت میں منعقدہ ایک تقریب میں قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس لاقانونیت اور غنڈی گردی کو نہ روکا گیا تو اس کے بھارت پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ انہوںنے اس واقعہ کو فرقہ واریت کی ایک اور مثال قرردیتے ہوئے کہاکہ بھارت میں انتہا پسند تنگ نظر اور جنونی قوتوں نے ہمیشہ امن و انصاف اور مساوی حقوق کی حامیوںکو برداشت نہیں کیا ۔ انہوںنے کہاکہ جو لوگ مظلوموں کے ساتھ اظہار ہمدردی اور ان کے غصب شدہ حقوق کے حوالے سے آواز اُٹھاتے ہیں ان کوظلم و تشدد نشانہ بنایا جاتا ہے حتیٰ کے قتل بھی کردیا جاتا ہے ۔