اسلام آباد۔ 21 ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کشمیری اور فلسطینی عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے قربانیاں دے رہے ہیں، ہمیں بھی امن کے قیام کے لئے جان کی قربانی دینا پڑی تو دریغ نہیں کریں گے، عالمی برادری کشمیر میں قیام امن کے لئے اپنا کردار ادا کرے کیونکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لئے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ …
کشمیری اور فلسطینی عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے قربانیاں دے رہے ہیں، مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پراجاگر کرنے کے لئے پارلیمنٹ کو اس کا مرکز بنایا جائے گا، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 21 ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کشمیری اور فلسطینی عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے قربانیاں دے رہے ہیں، ہمیں بھی امن کے قیام کے لئے جان کی قربانی دینا پڑی تو دریغ نہیں کریں گے، عالمی برادری کشمیر میں قیام امن کے لئے اپنا کردار ادا کرے کیونکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لئے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداوں کے مطابق حل کرنا ضروری ہے، مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پراجاگر کرنے کے لئے پارلیمنٹ کو اس کا مرکز بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امن کے عالمی دن کے موقع پر کشمیر کمیٹی کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ دنیا میں پائیدار امن کے قیام کے لئے تنازعات کا پر امن حل ناگزیر ہے۔ اقوام متحدہ کشمیر اور فلسطین میں تنازعات کے حل کے لئے اپنا کردار اد اکرے۔ اسد قیصر نے کہا کہ اسلام امن و آشتی کی تعلیمات دیتا ہے۔ ان تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دنیا میں امن قائم کیا جاسکتا ہے۔ ہمارے نبی حضرت محمد خاتم النبین ﷺ کی والدہ کا نام آمنہ تھا، اس کا مطلب ہے کہ ہمارے نبی کے ساتھ امن کا خاص تعلق ہے، نبی کریم خاتم النبین ﷺ کے ماننے والے ہی دنیا میں امن لا سکتے ہیں، امن کے لئے ہمیں جان کی قربانی بھی دینا پڑی تو اس سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری اور فلسطینی عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے قربانیاں دے رہے ہیں۔ عالمی برادری کشمیر میں امن کے قیام کے لئے اپنا کردار ادا کرے کیونکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کے لئے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا ضروری ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران کشمیری عوام اپنی زندگی کی بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں۔ کشمیر میں 22 ہزار عورتیں بیوہ ہوچکی ہیں۔ ہزاروں نوجوان شہید ہو چکے ہیں۔ سینکڑوں خواتین کی عصمت دری کی جا چکی ہے، عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کا حق خود ارادیت دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مسئلہ کشمیر کو اقوام عالم میں اجاگر کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ اس سلسلہ میں پارلیمنٹ کو بھی اس کا مرکز بنایا جائے گا۔







