سرینگر ۔ 09 مارچ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت نے جموں کشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کو برقرار رکھنے کے لیے اسے دنیا کا سب سے بڑا فوجی خطہ بنا ددیا ہے اور یہاں پر شہری آبادیوں میں قائم فوجی کیمپوں کی وجہ سے کشمیری خواتین کی عزت و ناموس ہر وقت خطرے میں …
کشمیری خواتین کی آبروریزی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے،سید علی گیلانی

مزید خبریں
سرینگر ۔ 09 مارچ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت نے جموں کشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کو برقرار رکھنے کے لیے اسے دنیا کا سب سے بڑا فوجی خطہ بنا ددیا ہے اور یہاں پر شہری آبادیوں میں قائم فوجی کیمپوں کی وجہ سے کشمیری خواتین کی عزت و ناموس ہر وقت خطرے میں رہتی ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کشمیری خواتین کی حالتِ زار کے حوالے سے عالمی برادری کی خاموشی کو انتہائی مجرمانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیری خواتین کی آبرو ریزی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ گزشتہ 28 سال کے دوران مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں عورتوں کی آبروریزی کے بے شمار واقعات پیش آئے ہیںاور ایک اندازے کے مطابق 7ہزار سے زائد خواتین کی بے حرمتی کی گئی ۔سید علی گیلانی نے کہا کہ1991میں کُنن پوش پورہ میں ایک ہی رات میں ایک سو کے قریب خواتین کو بلا لحاظ عمر اجتماع آبروریزی کا نشانہ بنایا گیا تھا اور افسوس ناک بات یہ ہے کہ ایک طویل عرصہ گزرنے کے باوجود کسی ایک بھی مجرم فوجی اہلکار یا افسر کو سزا نہیں دی گئی۔








