وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے، کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے۔ یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کو جموں و کشمیر پر بھارتی افواج کا قبضہ کشمیری …
کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے، وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے، کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے۔ یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کو جموں و کشمیر پر بھارتی افواج کا قبضہ کشمیری عوام کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دن کشمیری عوام کی جدوجہد، قربانیوں اور حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کی یاد دلاتا ہے۔ خالد حسین مگسی نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی جائز جدوجہد اور ان کے بنیادی حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یومِ سیاہ کشمیر عالمی برادری کے لیے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔








