کشمیری عوام کو جدوجہد آزادی جاری رکھنے سے روکنے کیلئے ظلم و تشدد قابل مذمت ہے ، حریت کانفرنس

سرینگر ۔ 31جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںکل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری غلام نبی سمجھی نے قابض بھارتی فورسز کی طر ف سے نہتے کشمیریوں کے خلاف ظلم و تشدد کی کارروائیوں میں تیزی لانے پر شدید تشویش ظاہر کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غلام نبی سمجھی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاہے کہ کشمیری عوام کو اپنے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد سے …

سرینگر ۔ 31جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںکل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری غلام نبی سمجھی نے قابض بھارتی فورسز کی طر ف سے نہتے کشمیریوں کے خلاف ظلم و تشدد کی کارروائیوں میں تیزی لانے پر شدید تشویش ظاہر کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غلام نبی سمجھی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاہے کہ کشمیری عوام کو اپنے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد سے روکنے کیلئے دھونس و دباو¿ اور فوجی طاقت کا استعمال انتہائی قابل مذمت ہے اور اس کے خلاف کشمیریوں میں غم و غصہ ایک قدرتی عمل ہے۔ انہوںنے کہاکہ جموںوکشمیر کے ہر علاقے سے ملنے والی پریشان کن اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج اور پولیس ٹاسک فورس نہتے کشمیریوں خاص طورپر نوجوانوں کوراستے میں ہی پکڑ کر بدترین تشدد کا نشانہ بناتے اور انکے موبائیل فون چھین لئے جاتے ہیںاور سم کارڈوں کو ضائع کردیاجاتا ہے ۔

مزید خبریں