پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تقریباً آٹھ دہائیاں گزرنے کے باوجود کشمیری عوام حقِ خودارادیت سے محروم ہیں۔ کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت سے محروم رکھنا عالمی ضمیر اور انصاف کے دعوؤں پر مسلسل سوال ہے۔میڈیا سیل بلاول ہائوس سے یومِ سیاہ کشمیر پر …
کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت سے محروم رکھنا عالمی ضمیر اور انصاف کے دعوؤں پر مسلسل سوال ہے،بلاول بھٹو زرداری

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تقریباً آٹھ دہائیاں گزرنے کے باوجود کشمیری عوام حقِ خودارادیت سے محروم ہیں۔ کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت سے محروم رکھنا عالمی ضمیر اور انصاف کے دعوؤں پر مسلسل سوال ہے۔میڈیا سیل بلاول ہائوس سے یومِ سیاہ کشمیر پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر محض ایک خطہ نہیں، لاکھوں انسانوں کی آزادی اور شناخت کا مسئلہ ہے۔
کشمیری عوام کی عزتِ نفس اور اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا بنیادی حق تسلیم کیا جائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یومِ سیاہ کشمیر، کشمیری عوام کی آزادی اور حقِ خودارادیت کی حمایت کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے مسئلہ کشمیر کو ہمیشہ اجاگر کیا۔شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے مسئلہ کشمیر کو پاکستان کے اصولی مؤقف کے تناظر میں اجاگر کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قائد عوام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے مسئلہ کشمیر کو پائیدار امن کے تناظر میں اجاگر کیا۔ پیپلز پارٹی کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری مسئلہ کشمیر اوربھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کے پامالیوں پر محض بیانات سے آگے بڑھیں۔اور وہاں انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل یقینی بنایا جائے۔یومِ سیاہ کشمیر پر پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے غیرمتزلزل یکجہتی کا اظہار کررھے ہیں۔
کشمیری عوام کی لازوال قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔آزادی کے لیے کشمیری عوام کی تاریخی جدوجہد ضرور کامیاب ہوگی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سرینگر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا اورسرینگر میں طلوع ہونے والا آزادی کا سورج خطے میں پائیدار امن و استحکام کی امید بنے گا۔








