کشمیری عوام کی پاکستان کے ساتھ انتہائی گہری نظریاتی اور جذباتی وابستگی کو رد نہیں کیا جا سکتا،سید علی گیلانی

سرےنگر۔ 07 جولائی (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی پاکستان کے ساتھ انتہائی گہری نظریاتی اور جذباتی وابستگی ہے اور اس حقیقت کو کوئی بھی معقول شخص رد نہیں کر سکتا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ریاستی دہشت گردی کے …

سرےنگر۔ 07 جولائی (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی پاکستان کے ساتھ انتہائی گہری نظریاتی اور جذباتی وابستگی ہے اور اس حقیقت کو کوئی بھی معقول شخص رد نہیں کر سکتا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیری اور پاکستانی عوام کے تعلق کو ہرگز کمزور نہیں کرسکتا۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پاکستان پرچم کا لہرایا جانا اور پاکستان کے حق میں نعروں سے دونوں کے درمیان گہری وابستگی کو اچھی طرح سے سمجھا جاسکتا ہے۔

Leave a Reply