اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر،گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ کسی ایک پارٹی کا نہیں بلکہ ہم سب اس کاز کے لیے متحد ہو سکتے ہیں،کشمیر کا مسئلہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے۔وہ بدھ کو پی این سی اے میں ’’کشمیر ویٹ اینڈ سی‘‘ کے عنوان سے فوٹو گرافی نمائش اورکتاب کی تقریب رونمائی کی اختتامی تقریب سے خطاب …
کشمیر کا مسئلہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے، خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا ہوگا، وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام کا فوٹو گرافی نمائش اورکتاب کی تقریب رونمائی کی اختتامی تقریب سے خطاب
اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر،گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ کسی ایک پارٹی کا نہیں بلکہ ہم سب اس کاز کے لیے متحد ہو سکتے ہیں،کشمیر کا مسئلہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے۔وہ بدھ کو پی این سی اے میں ’’کشمیر ویٹ اینڈ سی‘‘ کے عنوان سے فوٹو گرافی نمائش اورکتاب کی تقریب رونمائی کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بیلجیئم سے بین الاقوامی شہرت یافتہ فوٹوگرافر سڈریک گربیہائے نے بہت خوبصورتی اور محنت سے اپنی تصاویر میں کشمیر کو محفوظ کیا،انہوں نے جو کام کیا وہ قابل تعریف ہے،سڈریک گربیہائے نے کشمیر میں ہونے والے مظالم کو اس نمائش میں دکھایا، اس کام پر انہیں داد دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے،ہم اگر اس خطے میں امن چاہتے ہیں تو کشمیر کے مسئلے کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آج یہاں پر کشمیر کے حوالے سے تصاویر دیکھ کر مجھے اندازہ ہوا کہ لوگوں کے کشمیر کے لیے کیا احساسات ہیں،کشمیر کا مسئلہ کسی ایک پارٹی کا نہیں ہم سب اس کاز کے لیے متحد ہو سکتے ہیں، ہمیں ہر پلیٹ فارم پر یہ پیغام دینا چاہیے کہ سب کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے کام کریں۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ میں فوٹوگرافر سڈریک گربیہائے کو اپنی اورخیبر پختونخوا کی عوام کی طرف سے داد دینا چاہتا ہوں،کشمیر کا مسئلہ کسی سے چھپا نہیں،ہم سب کشمیر کاز کے لیے مل کر کام کریں گے، ہم ہر موقع پر اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو یاد رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سیڈرک کو ان کی محنت پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں،آج یہاں پر سفارتکاروں کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ ساری دنیا کشمیر کاز کے لیے پاکستان کے ساتھ ہے۔








