رکن قومی اسمبلی و پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کی انفارمیشن سیکریٹری شرمیلا فاروقی نے یومِ سیاہ کشمیر پر کشمیری عوام کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کی خواتین، بچوں اور خاندانوں کی مشکلات عالمی برادری کی فوری توجہ کی متقاضی ہیں۔پیپلز میڈیا سیل سے جاری بیان میں شرمیلا فاروقی نے کہا کہ کشمیری خواتین نے مشکلات اور انسانی حقوق کے مسائل کے باوجود …
کشمیر ی خواتین، بچوں اور خاندانوں کی مشکلات عالمی برادری کی فوری توجہ کی متقاضی ہیں، شرمیلا فاروقی

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):رکن قومی اسمبلی و پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کی انفارمیشن سیکریٹری شرمیلا فاروقی نے یومِ سیاہ کشمیر پر کشمیری عوام کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کی خواتین، بچوں اور خاندانوں کی مشکلات عالمی برادری کی فوری توجہ کی متقاضی ہیں۔پیپلز میڈیا سیل سے جاری بیان میں شرمیلا فاروقی نے کہا کہ کشمیری خواتین نے مشکلات اور انسانی حقوق کے مسائل کے باوجود اپنے عوام کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سیاسی میراث ہمیں مظلوم عوام، خواتین اور محروم طبقات کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کا درس دیتی ہے۔ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔ شرمیلافاروقی نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔
یومِ سیاہ کشمیر پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیری عوام کی مشکلات کا نوٹس لیں اور مسئلے کے منصفانہ حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو بنیادی حقوق، سیاسی آزادیوں اور اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے حق سے اب مزید عرصہ محروم نہیں رکھا جاسکتا۔








