کعبہ شریف کا غلاف تبدیل کر دیا گیا،غلاف کی تبدیلی میں امام عبدالرحمن السدیس اور گورنر مکہ خالد بن فیصل نے بھی حصہ لیا

مکہ المکرمہ۔20 اگست(اے پی پی) کعبہ شریف کا غلاف تبدیل کر دیا گیا۔غلاف کعبہ کی تبدیلی پیر کی صبح 9 ذی الحج یوم عرفہ کو عمل میں لائی گئی جس میں مسجد الحرام کے امام ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس اور گورنر مکہ خالد بن فیصل نے بھی حصہ لیا۔ شاہ عبدالعزیز آڈیٹوریم میں تیار ہونے والے غلاف کعبہ شریف 670 کلو گرام خالص ریشم،120کلو گرام سونا اور ایک سو کلو گرام …

مکہ المکرمہ۔20 اگست(اے پی پی) کعبہ شریف کا غلاف تبدیل کر دیا گیا۔غلاف کعبہ کی تبدیلی پیر کی صبح 9 ذی الحج یوم عرفہ کو عمل میں لائی گئی جس میں مسجد الحرام کے امام ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس اور گورنر مکہ خالد بن فیصل نے بھی حصہ لیا۔ شاہ عبدالعزیز آڈیٹوریم میں تیار ہونے والے غلاف کعبہ شریف 670 کلو گرام خالص ریشم،120کلو گرام سونا اور ایک سو کلو گرام چاندی استعمال کی گئی ہے اوراس کی تیاری پر 2 لاکھ ریال کی لاگت آئی۔کعبہ شریف کے غلاف کی تبدیلی کا سلسلہ دور حضرت اسماعیل میں شروع ہوا اور حضور پاک ﷺ فتح مکہ کے بعد حج کے موقع پر اس کی تبدیلی کے احکامات صادر کئے تھے۔