کلدیپ یادیو کی شاندار ہیٹرک، بھارت نے آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 50 رنز سے ہرا دیا

بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ (کل) کھیلا جائے گا

کولکتہ ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) کلدیپ یادیو کی شاندار ہیٹرک کی بدولت بھارت نے عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 50 رنز سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی، کینگروز 252 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 43.1 اوورز میں 202 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، کپتان سٹیون سمتھ اور مارکس سٹﺅنس کے سوا آسٹریلیا کا کوئی بھی کھلاڑی بھارتی باﺅلرز کا مقابلہ نہ کر سکا تاہم دونوں بلے بازوں کی نصف سنچریاں بھی ٹیم کے کام نہ آ سکیں، کلدیپ یادیو نے شاندار ہیٹرک کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔