کلین لاہور مشن پر عملدرآمد کے لیے ڈی سی متحرک

لاہور۔7جنوری (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب کے کلین لاہور مشن کی تکمیل ، ڈویلپمنٹ پروگرام پر عملدرآمد کے لیے ڈی سیسید موسی رضا متحرک ہیں، انہوں نے تحصیل نشتر کا دورہ کرکے وہاں جاری ترقیاتی کاموں اور میونسپل سروسز کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی سی لاہور نے چیف آفیسر ایم سی ایل، واسا، ایل ڈبلیو ایم سی اور دیگر حکام کے ہمراہ کماہاں آباد میں صفائی اور سیوریج کا معائنہ …

لاہور۔7جنوری (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب کے کلین لاہور مشن کی تکمیل ، ڈویلپمنٹ پروگرام پر عملدرآمد کے لیے ڈی سیسید موسی رضا متحرک ہیں، انہوں نے تحصیل نشتر کا دورہ کرکے وہاں جاری ترقیاتی کاموں اور میونسپل سروسز کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی سی لاہور نے چیف آفیسر ایم سی ایل، واسا، ایل ڈبلیو ایم سی اور دیگر حکام کے ہمراہ کماہاں آباد میں صفائی اور سیوریج کا معائنہ کیا، جہاں انہیں ایل ڈی پی فیز ٹو پر بریفنگ دی گئی، انہوںنے واسا کو نالوں کی صفائی اور ایل ڈبلیو ایم سی کو ملبہ فوری اٹھانے کے سخت احکامات دیئے۔