کل جماعتی حریت کا نفرنس اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اونتینو گوتریس کو یاداشت پیش کرے گی

اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) کل جماعتی حریت کا نفرنس اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اونتینو گوتریس کو یاداشت پیش کرے گی ، سکریٹری جنرل کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی صوتحال کی جانب مبذول کرانے کے لئے ایک پرامن مظاہرے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔اتوار کو حریت راہنماء عبدالحمید لون نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل کو پیش کی جانے والی یاداشت …

اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) کل جماعتی حریت کا نفرنس اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اونتینو گوتریس کو یاداشت پیش کرے گی ، سکریٹری جنرل کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی صوتحال کی جانب مبذول کرانے کے لئے ایک پرامن مظاہرے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔اتوار کو حریت راہنماء عبدالحمید لون نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل کو پیش کی جانے والی یاداشت میں مقبوضہ کشمیر کے دیرینہ حل طلب مسئلے کو کشمیری عوام کے امنگوں کے مطابق حل کر نے پر زور دیا جائے گا۔ سیکرٹری جنرل اونتینو گوتریس کو بھارت کی طرف سے سیز فائر لائن پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے متاثرہ علاقوں کی حالت زار سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔یاداشت پیش کرنے کے لئے وقت بھی لے لیا گیا ہے۔