نوم پنہ ۔1مارچ (اے پی پی):کمبوڈیا نےمشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےتمام متعلقہ فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے ۔ شنہوا کے مطابق کمبوڈیا کی وزارتِ خارجہ و بین الاقوامی تعاون کا یہ بیان امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے ایک دن بعد سامنے آیا۔ بیان میں تمام متعلقہ فریقین سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ زیادہ سے …
کمبوڈیا کا مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار ،تمام متعلقہ فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل
نوم پنہ ۔1مارچ (اے پی پی):کمبوڈیا نےمشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےتمام متعلقہ فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے ۔ شنہوا کے مطابق کمبوڈیا کی وزارتِ خارجہ و بین الاقوامی تعاون کا یہ بیان امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے ایک دن بعد سامنے آیا۔
بیان میں تمام متعلقہ فریقین سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں تاکہ مزید کشیدگی سے بچا جا سکے، جو عام شہریوں کی جانوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے اور امن کو متاثر کر سکتی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اب تک کسی کمبوڈین شہری کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے اور خطے میں موجود تمام کمبوڈین شہریوں کو اپنی حفاظت کے لیے اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔









