کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیرِ صدارت سرگودھا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 11 واں اجلاس کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا
کمشنر سرگودھا کی زیرِصدارت سرگودھا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

مزید خبریں
سرگودھا ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی):کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیرِ صدارت سرگودھا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 11 واں اجلاس کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سرگودھا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی، صفائی ستھرائی کے انتظامات، شہریوں کو معیاری میونسپل سروسز کی فراہمی اور کمپنی کےانتظامی ومالی امور کا جائزہ لیا گیا۔
کمشنر حافظ شوکت علی نے ہدایت کی کہ شہر اور دیہی علاقوں میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے، صفائی آپریشنز کی مؤثرنگرانی یقینی بنائی جائےاورعوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کےتحت صفائی کے معیار میں بہتری اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔
اجلاس میں کمپنی کے انتظامی امور اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کےلیےمختلف تجاویز پر غور کیا گیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔








