کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو کی زیر صدارت محرم الحرام کے دوران ڈویژن میں سکیورٹی، امن و امان، ٹریفک مینجمنٹ، صفائی ستھرائی، بجلی، پانی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس شہید بینظیرآباد کے دربار ہال میں منعقد ہوا
کمشنر شہید بینظیرآباد کی زیر صدارت اجلاس، محرم الحرام کے دوران سکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا

مزید خبریں
حیدرآباد۔ 11 جون (اے پی پی):کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو کی زیر صدارت محرم الحرام کے دوران ڈویژن میں سکیورٹی، امن و امان، ٹریفک مینجمنٹ، صفائی ستھرائی، بجلی، پانی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس شہید بینظیرآباد کے دربار ہال میں منعقد ہوا اجلاس کے دوران محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے روٹس، سکیورٹی پلان، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے اقدامات اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں صبر کرنے کی تلقین کرتا ہے اس لیے تمام علماکرام اور مذہبی جماعتوں کے رہنما ڈویژن میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے ضلع انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔کمشنر نے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور میونسپل کارپوریشن کے افسران کو ہدایت کی کہ جلوسوں کے روٹس پر صفائی ستھرائی، نکاسی آب، اسٹریٹ لائٹس کی بحالی، پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے کمشنر نے حیسکو اور سیپکو افسران کو یکم محرم الحرام سے یوم عاشور تک مغرب سے رات دیر تک بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی
تاکہ عزاداروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے کمشنر نے ریسکیو، صحت اور دیگر ہنگامی خدمات کے اداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ گرمی کے موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے منعقد ہونے والی مجالس اور جلوسوں کے روٹس پر میڈیکل کیمپ کا انعقاد کریں اور عزاداروں کو گرمی سے بچانے کے لیے او آر ایس کا بھی بندوبست کریں کمشنر نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ محرم الحرام کے دوران اپنے فرائض ذمہ داری اور مستعدی کے ساتھ انجام دیں تاکہ امن و امان برقرار رہے اور عزاداروں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی پولیس فیصل بشیر میمن نے کہا کہ ڈویژن میں محرم الحرام کے دوران مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارے اور ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان میں خلل ڈالنے اور سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد شیئر کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے سوشل میڈیا کی نگرانی کے لیے مانیٹرنگ سیل تشکیل دیا گیا ہے ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے جائیں گے اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز، ایس ایس پیز، متعلقہ محکموں کے افسران، بلدیاتی اداروں کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ حکام نے محرم الحرام کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کے متعلق آگاہی دی اجلاس میں شہید بینظیرآباد، سانگھڑ اور نوشہرو فیروز کے علما کرام اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے اپنے مسائل پیش کئے
اور محرم الحرام کے دوران امن و امان قائم رکھنے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی، ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم، ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سارہ جاوید، ایس ایس پی شہید بینظیرآباد ثمیر نور چنہ، ایس ایس پی نوشہرو فیروز میر روحل کھوسو، ایس ایس پی سانگھڑ شاہنواز چاچڑ، ایڈیشنل کمشنر ٹو سید عمار حسین کے علاؤہ حیسکو، سیپکو، رینجرز، لوکل گورنمنٹ، پبلک ہیلتھ، ریسکیو اور تینوں اضلاع کے مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔








