اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران ملک میں 5 ہزار 858 نئی کمپنیوں نے رجسٹریشن حاصل کی۔ جولائی تا مارچ 2016-17ءکے دوران کمپنیوں کی تعداد میں33 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سےکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2017ءمیں 819 نئی کمپنیاں رجسٹر کی گئیں جس میں گزشتہ سال کی نسبت 34 فیصد …
کمپنیوںکی تعداد میں نو ماہ کے دوران 33 فیصد اضافہ
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران ملک میں 5 ہزار 858 نئی کمپنیوں نے رجسٹریشن حاصل کی۔ جولائی تا مارچ 2016-17ءکے دوران کمپنیوں کی تعداد میں33 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سےکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2017ءمیں 819 نئی کمپنیاں رجسٹر کی گئیں جس میں گزشتہ سال کی نسبت 34 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 9 بین الاقوامی کمپنیوں کی رجسٹریشن کے علاوہ 52نئی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری بھی کی گئی ہے۔ نئی رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں 86 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ جبکہ 11 فیصد سنگل ممبرکمپنی کے طور پر رجسٹر ہوئیں۔ 3 فیصد کمپنیاں پبلک ان لسٹڈ، غیر منافع بخش ایسوسی ایشن اور غیر ملکی کمپنیوں کے طور پر رجسٹر ہوئیں۔ ایس ای سی پی کے مطابق سب سے زیادہ کمپنیاں خدمات کے شعبے میں رجسٹر ہوئیں جن کی تعداد 106 ہے








