اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے لیگل،ایڈجوڈیکیشن، کارٹیلائزیشن، آفس آف فئیر ٹریڈ ، ٹریڈ ابیوز ، ایگزمپشن، مارکیٹ انٹیلی جنس،ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی اور رجسٹرار آفس کے افسران کے لیےکارٹل اور اجارہ داری کے غلط استعمال کی تحقیقات کے موضوع پر تربیتی ورکشاپ منعقد کی۔ کمپٹیشن کمیشن کی سابق قائم مقام چیئر پرسن اور ممبر شائستہ بانو گیلانی نے مارکیٹ کی مانیٹرنگ ، شواہد اکٹھا کرنے، ڈیٹا …
کمپٹیشن کمیشن کا کارٹیل اور اجارہ داری کے غلط استعمال کی تحقیقات پر تربیتی سیشن

مزید خبریں
اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے لیگل،ایڈجوڈیکیشن، کارٹیلائزیشن، آفس آف فئیر ٹریڈ ، ٹریڈ ابیوز ، ایگزمپشن، مارکیٹ انٹیلی جنس،ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی اور رجسٹرار آفس کے افسران کے لیےکارٹل اور اجارہ داری کے غلط استعمال کی تحقیقات کے موضوع پر تربیتی ورکشاپ منعقد کی۔ کمپٹیشن کمیشن کی سابق قائم مقام چیئر پرسن اور ممبر شائستہ بانو گیلانی نے مارکیٹ کی مانیٹرنگ ، شواہد اکٹھا کرنے، ڈیٹا کے تجزیے اور تحقیقات ، عدالتوں میں مقدمات کی پیروی کے لئے افسران کی رہنمائی کی ۔
شائستہ بانو اقتصادی، کارپوریٹ اور ریگولیٹری امور کی ماہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے دور میں اب کارٹیلز بند کمروں میں ملاقاتیں نہیں کرتے بلکہ ویب پر خفیہ چیٹس گروپ، الگورتھمک پرائسنگ اور ڈیجیٹل ذرائع سے کوآرڈینیشن اور رابطے میں رہتے ہیں، جن کے شواہد عموماً دستاویزات پر نہیں ملتے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گٹھ جوڑ کی نشاندہی اور صارفین کے مفاد کے تحفظ کے لیے اقتصادی، قانونی اور ڈیجیٹل ٹولز کو یکجا استعمال کرنا ناگزیر ہے۔
تربیتی سیشن میں کمپٹیشن ایکٹ 2010 کی دفعات 3 اور 4 کے تحت قانونی فریم ورک، قیمتوں اور مارکیٹ کے رحجانات کے تجزیے، شماریاتی سکریننگ، ڈیجیٹل فرانزکس اور مصنوعی ذہانت کی مدد سے مارکیٹ کی نگرانی جیسے موضوعات پر بحث ہوئی۔ شائستہ بانو گیلانی نے پاکستان اور بین الاقوامی سطح پر، جیسے سیمنٹ، چینی اور ٹیلی کام سیکٹرز میں کارٹل کی مختلف کیس سٹڈیز کارٹیلز کے طریق کار ، ان کے اثرات اور شواہد اکٹھا کرنے پر بات کی۔
سیشن کے دوسرے حصے میں کاروباری اجارہ داری کے غلط استعمال اور چھوٹے کاروباروں کے لئے روکاٹ کھڑی کرنے کے معاملات پر روشنی ڈالی گئی۔ کمپٹیشن کے قانون کا مقصد مارکیٹ میں منصفانہ مقابلے کا تحفظ ہے، تاکہ صارفین کو بہتر کوالٹی مناسب قیمت پر دستیاب ہو۔








