اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے اسسٹنٹ وزیر برائے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ وانگ یاجن نے کہا ہے کہ سی پیک اور ون بیلٹ ون روڈ کے منصوبے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطہ کیلئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتے ہیں، اس حوالہ سے پاکستان کی تمام سیاسی قوتوں اور عوام میں اتفاق رائے موجود ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 19ویں نیشنل کانگریس بارے …
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے اسسٹنٹ وزیر برائے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ وانگ یاجن کی پارٹی کی 19ویں نیشنل کانگریس بارے بریفنگ
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے اسسٹنٹ وزیر برائے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ وانگ یاجن نے کہا ہے کہ سی پیک اور ون بیلٹ ون روڈ کے منصوبے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطہ کیلئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتے ہیں، اس حوالہ سے پاکستان کی تمام سیاسی قوتوں اور عوام میں اتفاق رائے موجود ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 19ویں نیشنل کانگریس بارے بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سی پیک اور ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کے ثمرات دونوں ممالک کے عوام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت بجلی کے شعبہ کے مختلف منصوبوں کی بروقت تکمیل سے بجلی کا بحران بڑی حد تک حل کر لیا گیا ہے۔ وانگ یا جن نے کہا کہ انہوں نے اپنے دورہ لاہور کے دوران سی پیک کے تحت ہونے والی تیز تر ترقی کا خود مشاہدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی چین کے ساتھ گہری وابستگی اور محبت ہے، دونوں ممالک کے عوام آپس میں مخلص اور مشکل وقت میں ایک دوسرے کے کام آنے والے ہیں، دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ یہ تعلقات مزید مضبوط اور گہرے ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چین نے اوپن پالیسی اختیار کر رکھی ہے اور کسی بھی ملک کی جانب سے سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 19ویں نیشنل کانگریس کی رپورٹ کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ سینیٹر مشاہد حسین اور پاکستان میں چین کے نئے سفیر یاﺅ جنگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔








