لاہور۔15فروری (اے پی پی):چرچ آف پاکستان کے سربراہ و قومی پیغام امن کمیٹی کے مرکزی رہنما آرچ بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل نے کم عمری میں شادیوں پر پابندی کے قانون کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خوش آئند قراردیا ہے۔اتوار کے روز یہاں جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ اقلیتوں کا دیرینہ مطالبہ تھا، جس کی تکمیل سے اقوام متحدہ کے کنونشن کے تحت پاکستان نے …
کم عمری میں شادی پر پابندی کا قانون خوش آئند ہے ،آرچ بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل
لاہور۔15فروری (اے پی پی):چرچ آف پاکستان کے سربراہ و قومی پیغام امن کمیٹی کے مرکزی رہنما آرچ بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل نے کم عمری میں شادیوں پر پابندی کے قانون کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خوش آئند قراردیا ہے۔اتوار کے روز یہاں جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ اقلیتوں کا دیرینہ مطالبہ تھا، جس کی تکمیل سے اقوام متحدہ کے کنونشن کے تحت پاکستان نے اپنی ذمہ داریاں پوری کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس آرڈیننس کو ایک مستقل قانون کے طور پر لاگو کیا جانا چاہیئے تاکہ اس قانون سے طویل مدتی تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے، امید ہے کہ اس آرڈیننس سے زبردستی اور کم عمر کی شادی جیسے واقعات کو روکنے میں مدد ملے گی ۔انہوں نے اس قانون کو مناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان ترامیم کا مقصد کم عمری کی شادیوں کی حوصلہ شکنی کرنا اور بچوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔









