کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے دو جوان اوردوشہری شہید ‘ آئی ایس پی آر

راولپنڈی۔ 02 مارچ (اے پی پی) کنٹرول لائن پربھارتی فوج کی شہری آبادی پر فائرنگ کے نتیجے میں دوشہری شہید اوردوزخمی ہوگئے، پاک فوج نے بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بناتے ہوئے منہ توڑ جواب دیا، پاک فضائیہ اورپاک بحریہ بدستورالرٹ اورچوکنا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر فائرنگ کی۔ہاٹ سپرنگ، تتہ پانی اورجندروٹ سیکٹر …

راولپنڈی۔ 02 مارچ (اے پی پی) کنٹرول لائن پربھارتی فوج کی شہری آبادی پر فائرنگ کے نتیجے میں دوشہری شہید اوردوزخمی ہوگئے، پاک فوج نے بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بناتے ہوئے منہ توڑ جواب دیا، پاک فضائیہ اورپاک بحریہ بدستورالرٹ اورچوکنا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر فائرنگ کی۔ہاٹ سپرنگ، تتہ پانی اورجندروٹ سیکٹر میں فائرنگ کے تبادلہ کے دوران بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں دوشہری شہید اورخاتون سمیت دو شہری زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو کوٹلی اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ پاک فوج نے بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بناتے ہوئے منہ توڑ جواب دیا، پاک فضائیہ اورپاک بحریہ بدستورالرٹ اورچوکنا ہے۔

Leave a Reply