راولپنڈی ۔2 مارچ (اے پی پی) پاکستان آرمی کے سپاہی غلام رضا جنہوں نے کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے جام شہادت نوش کیا انہیں ان کےآبائی گاؤں چکری کے قریب باکرا سیدان میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔وفاقی وزیر برائے پٹرولیم غلام سرور خان، مقامی سیاست دانوں، وکلائ، سماجی کارکنوں اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے نمازجنازہ …
کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والا سپاہی غلام رضا مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

مزید خبریں
راولپنڈی ۔2 مارچ (اے پی پی) پاکستان آرمی کے سپاہی غلام رضا جنہوں نے کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے جام شہادت نوش کیا انہیں ان کےآبائی گاؤں چکری کے قریب باکرا سیدان میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔وفاقی وزیر برائے پٹرولیم غلام سرور خان، مقامی سیاست دانوں، وکلائ، سماجی کارکنوں اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے نمازجنازہ میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ بھارتی آرمی لائن آف کنٹرول پر مسلسل خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔جس کا پاکستانی مسلح و بہادر افواج بھر پور اور موثر جوب دے رہی ہے۔وفاقی وزیر نے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کی جنہوں نے ملک کی حفاظت کے لئے اپنی زندگی قربان کی۔انہوں نے کہا کہ پورا ملک مسلح افواج کے ساتھ کھڑا ہے۔








