کنگ سلمان ریلیف سینٹر کا رمضان 2026 کے لئے پاکستان میں فوڈ باسکٹ پروجیکٹ کا آغاز

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے ماہِ رمضان کے موقع پر پاکستان کے 30 اضلاع میں غذائی امداد کی تقسیم کا آغاز کر دیا ہے۔ یہاں جاری بیان کے مطابق یہ اقدام فوڈ باسکٹ پروجیکٹ (5)پاکستان 2026 کے تحت کیا جا رہا ہے جس کا مقصد غذائی عدم تحفظ کا شکار 192,500 مستحق افراد کو ضروری خوراک کی فراہمی یقینی …

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے ماہِ رمضان کے موقع پر پاکستان کے 30 اضلاع میں غذائی امداد کی تقسیم کا آغاز کر دیا ہے۔ یہاں جاری بیان کے مطابق یہ اقدام فوڈ باسکٹ پروجیکٹ (5)پاکستان 2026 کے تحت کیا جا رہا ہے جس کا مقصد غذائی عدم تحفظ کا شکار 192,500 مستحق افراد کو ضروری خوراک کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

اس منصوبے کے تحت تقسیم کئے جانے والے ہر فوڈ پیکیج کا وزن 97 کلوگرام ہے جو ایک خاندان کی رمضان المبارک کے پورے مہینے کی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔

ہر پیکیج میں 80 کلو آٹا، 5 لیٹر کوکنگ آئل، 5 کلو چینی، 2 کلو کھجوریں اور 5 کلو دال چنا شامل ہیں۔تقسیم کا عمل شفاف اور مربوط انداز میں صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز ، گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ اور کنگ سلمان ریلیف کے شراکت دار اداروں حیات فاؤنڈیشن اور پیس اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے تعاون سے انجام دیا جا رہا ہے۔

یہ اقدام پاکستان میں غذائی تحفظ کو مضبوط بنانے کے لئے کنگ سلمان ریلیف کے عزم کی عکاسی کرتا ہےجس کا مقصد ضرورت مند اور کمزور طبقات کو بروقت امداد فراہم کر کے ان کی مشکلات میں کمی لانا اور ماہِ رمضان کے بابرکت موقع پر ان کی مدد کرنا ہے۔ یہ منصوبہ عالمی سطح پر انسانی ہمدردی کی خدمات اور پائیدار استحکام کے فروغ کے لئے کنگ سلمان ریلیف کے مشن کا مظہر ہے۔