کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے پاکستان میں ونٹر کِٹس کی فراہمی کے بڑے منصوبے کا آغاز

اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹرنے کمزور اور متاثرہ آبادی کی مدد کے لئے اپنی سالانہ انسانی ہمدردی کی کاوشوں کے تحت پاکستان میں 22,000 ونٹر کِٹس کی تقسیم کے ایک بڑے منصوبے کے آغاز کا اعلان کیا ہے،اس منصوبے کے تحت کے ایس ریلیف پاکستان کے 26 سرد ترین اور برف باری سے متاثرہ اضلاع میں 22,000 ونٹر کِٹس فراہم کرے گا، یہ تقسیم …

اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹرنے کمزور اور متاثرہ آبادی کی مدد کے لئے اپنی سالانہ انسانی ہمدردی کی کاوشوں کے تحت پاکستان میں 22,000 ونٹر کِٹس کی تقسیم کے ایک بڑے منصوبے کے آغاز کا اعلان کیا ہے،اس منصوبے کے تحت کے ایس ریلیف پاکستان کے 26 سرد ترین اور برف باری سے متاثرہ اضلاع میں 22,000 ونٹر کِٹس فراہم کرے گا، یہ تقسیم شدید موسمی حالات سے متاثرہ علاقوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جائے گی جن میں خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، نیز پنجاب اور سندھ کے وہ منتخب علاقے شامل ہیں جہاں درجہ حرارت انتہائی کم رہتا ہے۔

ہر ونٹر کٹ میں 2 عدد رضائیاں مردانہ زنانہ گرم شالیں اور بچوں و بڑوں کے لئے گرم ملبوسات شامل ہیں ۔منصوبے کی شفافیت اور مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے یہ منصوبہ اہم شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون میں انجام دیا جائے گا جن میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز ، محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، مقامی انتطامیہ اور حیات فاؤنڈیشن شامل ہیں۔ ان مشترکہ کاوشوں سے 154,000 سے زائد افراد کو فائدہ پہنچانے کی توقع ہے جو پاکستان بھر میں ضرورت مندوں کی مشکلات کو کم کرنے اور ان کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کے لئے کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔