کوئٹہ ۔16۔اگست(اے پی پی )کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں بم دھماکہ ہواہے جس کے نتیجے میں دو افراد شہید جبکہ 22 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق کچلاک کے علاقے کلی قاسم کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں وہاں موجود محمد خان اور ایک نامعلوم شخص شہید جبکہ عزت اللہ حاجی مراد محمد قسیم ، قدرت اللہ ،نامعلوم ، حکمت ، …
کوئٹہ ،کچلاک میں بم دھماکہ ، دو افراد شہید، 22 افراد زخمی

مزید خبریں
کوئٹہ ۔16۔اگست(اے پی پی )کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں بم دھماکہ ہواہے جس کے نتیجے میں دو افراد شہید جبکہ 22 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق کچلاک کے علاقے کلی قاسم کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں وہاں موجود محمد خان اور ایک نامعلوم شخص شہید جبکہ عزت اللہ حاجی مراد محمد قسیم ، قدرت اللہ ،نامعلوم ، حکمت ، حاجی ندا ، وحیداللہ ، حاجی اکبر ، عبدالجبار ، عبدالحکم ، آ غامحمد، صدیق ، عبدالرحمن عز ت اللہ۔، حیات اللہ ،عبداھیان، رحیم الدین سعد الدین ، غلام سرور ، رحمت اللہ عنایت اللہ ، زخمی ہوگئے ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ، لیویز اور ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں، جبکہ زخمیو ں کو فوری طورپر کوئٹہ ٹراما سنٹر منتقل کیاگیا۔ پولیس اور سیکورٹی فورسزنے علاقے کو گھیرے میں لیکر بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کرلیا۔








