کوئٹہ ،موٹروے پولیس کی جانب سےطالبات کےلئےروڈ سیفٹی سیشن کا انعقاد

کوئٹہ۔ 26 ستمبر (اے پی پی):کوئٹہ میں موٹروے پولیس کی جانب سے گورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ (برائے طالبات) میں روڈ سیفٹی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔سیشن کے دوران شرکاء کو ہیلمٹ کے استعمال کی اہمیت، گاڑی میں سیٹ بیلٹ باندھنے کی ضرورت، لین کی پاسداری، ہیلپ لائن 130 کے استعمال، محفوظ طریقے سے سڑک پار کرنے کے اصول اور ڈرائیونگ کے دوران حفاظتی تدابیر اپنانے کے حوالے سے آگاہ …

کوئٹہ۔ 26 ستمبر (اے پی پی):کوئٹہ میں موٹروے پولیس کی جانب سے گورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ (برائے طالبات) میں روڈ سیفٹی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔سیشن کے دوران شرکاء کو ہیلمٹ کے استعمال کی اہمیت، گاڑی میں سیٹ بیلٹ باندھنے کی ضرورت، لین کی پاسداری، ہیلپ لائن 130 کے استعمال، محفوظ طریقے سے سڑک پار کرنے کے اصول اور ڈرائیونگ کے دوران حفاظتی تدابیر اپنانے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ۔

موٹروے پولیس افسران نے شرکاء کو بتایا کہ سڑکوں پر حادثات کی بڑی وجہ احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنا ہے، اس لیے نوجوانوں میں شعور اجاگر کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی اور روڈ سیفٹی اصولوں پر عملدرآمد سے نہ صرف حادثات میں کمی ممکن ہے بلکہ قیمتی جانوں کو بھی محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں