کوئٹہ ، بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک پر بم دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ،دس سے زائد زخمی

کوئٹہ۔09 جنوری( اے پی پی)صوبائی دارلحکومت کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک پر بم دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ دس سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ فرخ عتیق نے پولیس گاڑی کو نشانہ بنانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت سے متعلق کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔ دھماکے کے بعد کوئٹہ کی ہسپتالوں میں …

کوئٹہ۔09 جنوری( اے پی پی)صوبائی دارلحکومت کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک پر بم دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ دس سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ فرخ عتیق نے پولیس گاڑی کو نشانہ بنانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت سے متعلق کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔ دھماکے کے بعد کوئٹہ کی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ سیکورٹی اداروں نے علاقے کا محاصرہ کرکے تحقیقات شرو ع کر دی ہےں۔