کوئٹہ میں سڑکوں کی تعمیرومرمت، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور تعلیمی اداروں کی بہتری کےمنصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں، مشیروزیراعلی بلوچستان

کوئٹہ میں سڑکوں کی تعمیرومرمت، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور تعلیمی اداروں کی بہتری کےمنصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں، مشیروزیراعلی بلوچستان

کوئٹہ۔ 05 مئی (اے پی پی):وزیراعلی بلوچستان کےمشیر برائے ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان ملاخیل نے کہا ہےکہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور تعلیمی اداروں کی بہتری کےمنصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جا رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنی رہائش پر مختلف وفود سے گفتگو کرتےہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ آنےوالے بجٹ میں تعلیم،صحت صفائی و بلدیات کے شعبوں میں نئے ترقیاتی منصوبوں کے لیے رقم مختص کی جائے گی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے جاری ترقیاتی منصوبوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے کیونکہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائےگی،وزیراعلی بلوچستان کےمشیر نے کہا کہ شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کا عمل سخت کر دیا گیا ہے ۔

مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نے اس بات پر زور دیا کہ تمام ترقیاتی کاموں میں جدیدٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا تاکہ معیار اور رفتار دونوں کو بہتر بنایا جا سکے۔نسیم الرحمان ملاخیل نےشہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ترقیاتی کاموں کی نگرانی میں اپنا کردار ادا کریں اور کسی بھی تجویز یا شکایت کے لیے انتظامیہ سے بروقت رابطہ کریں تاکہ ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جاسکیں۔

مزید خبریں