کوئٹہ۔ 30 جنوری (اے پی پی):کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں گیس سلنڈر لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 4افرادجاں بحق ہوگئے ہیں۔ایدھی حکام کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں واقع لیبر کالونی میں ایک گھر میں گیس سلنڈر لیک ہونے کے باعث دم گھٹنے سے 4افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2بچے ،خاتون اور ایک مرد شامل ہیں ۔ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق …
کوئٹہ میں گیس سلنڈر لیکج کے باعث دم گھٹنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق
کوئٹہ۔ 30 جنوری (اے پی پی):کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں گیس سلنڈر لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 4افرادجاں بحق ہوگئے ہیں۔ایدھی حکام کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں واقع لیبر کالونی میں ایک گھر میں گیس سلنڈر لیک ہونے کے باعث دم گھٹنے سے 4افراد جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں 2بچے ،خاتون اور ایک مرد شامل ہیں ۔ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت شاہد ،شبانہ ،بن یامین اور ایک بچہ شامل ہیں ۔نعشوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیا مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔









