کراچی۔15فروری (اے پی پی):سندھ تائیکوانڈو ایسویسی ایشن کے تحت گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج اسپورٹس کمپلیکس میں چار روزہ مقابلے ہوئے۔ایکن سے بھرپور ایونٹ میں کراچی، حیدرآباد ، سکھر میرپور خاص، لاہور، ملتان، پشاور کوہاٹ، کوئٹہ سے 400 لڑکے لڑکیوں نے حصہ لیا ۔تائیکوانڈو ایتھلیٹ نے اپنی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے۔ کھلاڑیوں نے چیمپئن شپ کو شاندار قرار دیا۔کوئٹہ کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 161 پوائنٹس بناکر کراچی اوپن چیمپیئن شپ جیت لی ۔ خیبر پختون خوا نے 128 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین سینیئر کیٹگری میں کراچی ٹائیگر کی ایتھلیٹ بازی لے گئیں ۔ کراچی ٹائیگرز کی لڑکیوں نے 154 پوائنتس بنائے۔ کراچی چیمپیئنز کی ٹیم 120 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور ملتان کی ٹیم 92 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔سینیئر مینز میں کراچی کے علی حیدر اور سینیئر وومینز میں امبرین شفیق کو بہترین فائیٹر کا ایوارڈ دیا گیا ۔ڈسٹرکٹ ویسٹ کی ٹیم نے 104 پوائنٹس کے ساتھ کیڈٹ چیمپیئن شپ اپنے نام کی۔ 88 پوائنٹس کے ساتھ ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی ۔ جونیئرز میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کے کھلاڑی چھائے رہے انہوں نے 110 پوائنٹس کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ ڈسٹرکٹ سائوتھ کی ٹیم 98 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ۔ ایونٹ کے آفیشل فصیح الدین کے مطابق کراچی ہیروز کی ڈسٹرکٹ ملیر کی کیڈٹ میں ڈسٹرکٹ ملیر کے شہزاد خان اور جونیئرز میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کی شانزے ندیم بیسٹ فائیٹر قرار پائے۔ مہمان خصوصی سائوتھ ایشین تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر عمر سعید نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے گئے۔ عمر سعید نے کہا کہ کراچی اوپن ایک بہترین ایونٹ بن گیا ہے جس میں ملک بھر کے کھلاڑی ایکشن میں نظر آتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے انعقاد پر منتظمین خراج تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے ایک زبردست مقابلوں کی میزبانی کی ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ہی مقابلوں نے سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ انہوں نے بتایا کہ چیمپیئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ ریفری ججز کو بھی قومی اور بین الاقوامی سطح کے مقابوں میں موقع دیا جائے گا۔ ایونٹ کے روح رواں پاکستان تائی کوانڈو اسکول ایسوسی ایشن کے چیئرمین احمد چوہان نے کہا کہ وہ گراس روٹ لیول سے تائیکوانڈو کھیل کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔ اس موقع پر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مرتضی بنگش، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن نائب صدر انجینئر سید محفوظ الحق، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے میڈیا کوآرڈینیٹر آصف عظیم، سندھ تائیکوانڈو ایسویس ایشن کے صدر کامران قریشی، وومن ونگ کی صدر ماجدہ حمید، نور احمد، متین عزیز، ثاقب اکرام، انتر نیشل کوچ مسروز زمان، محمد صدیق، خرم خان ، کاشف ، اسد، ہانا، منیزہ، وقاص شیخ ، کراچی تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری خلدون راجہ، ریحان ہاشمی، وومن ونگ کی صدر افشاں شبر، اور دیگر بھی موجود تھے۔ آخر میں ایونٹ آرگنازر محمد فراز عثمان نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔