کوئٹہ کےمختلف علاقوں میں عوام کو معیاری اورملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری

عوام کو معیاری اور ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ہیں

کوئٹہ۔ 17 نومبر (اے پی پی):عوام کو معیاری اور ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ کوئٹہ، دکی، خاران، خضدار اور اوستہ محمد میں اتھارٹی کی انسپیکشن ٹیموں نے بیکنگ یونٹس، میٹ شاپس، بیکریز، ریسٹورنٹس، کریانہ اسٹورز سمیت متفرق کھانے پینے کے مراکز کا معائنہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 19 مراکز کو جرمانے اور 25 کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے۔

ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق کوئٹہ کے صنعتی علاقے سرکی روڈ پر گھی و کوکنگ آئل کے ڈسٹری بیوشن پوائنٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ اسٹاک کے تقریباً 600 کارٹن ضبط جبکہ گھی اور آئل کے مجموعی طور پر 6 نمونے لیکر لیبارٹری تجزیے کے لیے بھجوا دیے گئے۔ ضبط شدہ اسٹاک کی فروخت و ترسیل روک دی گئی ہے اور لیبارٹری رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔دریں اثنا کوئٹہ کے میکانگی روڈ اور کاسی روڈ پر فوڈ بزنس یونٹس کی انسپیکشن کے دوران ناقص صفائی، اشیا کی غیر محفوظ اسٹوریج، تاریخوں کے اندراج میں غفلت اور فوڈ بزنس لائسنس کی عدم دستیابی سمیت مختلف خلاف ورزیوں پر ایک بیکنگ یونٹ اور گوشت کی دکان سمیت 3 مراکز کو جرمانہ کیاگیا جبکہ واجبات کی ادائیگی کے لیے متعدد مراکز کو حتمی نوٹسز جاری کیے گئے۔

خضدار میں مرکزی آر سی ڈی روڈ اور جھالاوان کمپلیکس کے اطراف میں کارروائی کے دوران ایک نان شاپ اور دو ریسٹورنٹس مالکان کو صفائی کی ابتر صورتحال، ورکرز کی ذاتی صفائی میں غفلت، کھلے کوڑا دان، مکھیوں کی بھرمار، زنگ آلود ریفریجریٹرز اور کھانے کی غیر محفوظ اسٹوریج پر جرمانہ کیا گیا جبکہ معمولی نقائص پر 8 مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری ہوئے۔اسی طرح اوستہ محمد کے جناح روڈ اور سول اسپتال روڈ پر متعدد کریانہ اسٹورز، بیکریز اور واٹر فلٹریشن پلانٹس کے خلاف فوڈ بزنس لائسنس و رجسٹریشن کی عدم دستیابی، ناقص صفائی، اشیا کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے فوڈ بزنس آپریٹرز کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی۔