کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت کیلئے بچوں کی صحت اولین ترجیح ہے، حکومت کی طرف سے جاری کردہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے کی وجہ سے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تمام طلبہ اور اساتذہ مہلک وبا کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے متعلقہ حکام کے ساتھ تعاون کریں۔ …

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت کیلئے بچوں کی صحت اولین ترجیح ہے، حکومت کی طرف سے جاری کردہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے کی وجہ سے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تمام طلبہ اور اساتذہ مہلک وبا کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے متعلقہ حکام کے ساتھ تعاون کریں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا بحران کے دوران بچوں کو چاہیے کہ وہ خود اپنی اصلاح کریں اور سیکھنے کا عمل جاری رکھیں۔ شفقت محمود نے کہا کہ سکول 24 دسمبر تک کھلے رہیں گے صرف طلبہ و طالبات کو ذاتی طور پر سکولوں میں جانے سے روک دیا گیا ہے، سکولوں کے حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ بچوں کو تعلیم دینے کیلئے آئن لائن کلاسز کا طریقہ کار اپنائیں۔ انہوں نے کہا کہ جو طلبہ و طالبات آئن لائن کلاسز نہیں لے سکتے، انہیں ہوم ورک دینا چاہیے اور سکول حکام بچوں یا ان کے والدین کو ہفتے میں ایک مرتبہ ہوم ورک جمع کرانے کیلئے بلائیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آئن لائن پلیٹ فارم کی مدد سے طلبہ اپنے مضمون دوہرا سکتے ہیں، اس کے علاوہ انہیں اضافی طور پر مختلف موضوعات کے حوالے سے بھی سیکھنے کا موقع ملے گا۔